۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
اتر پردیش الیکشن

حوزہ/ امسن، ایودھیا ہندوستان کے مبلغ بے باک مولانا سید حسین مہدی رضوی نے بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں الیکشن میں شامل ہو کر ووٹ کریں کیونکہ یہ صرف ہمارا جمہوری حق نہیں ہے، بلکہ فریضہ بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امسن، ایودھیا ہندوستان کے مبلغ بے باک مولانا سید حسین مہدی رضوی نے بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں الیکشن میں شامل ہو کر ووٹ کریں کیونکہ یہ صرف ہمارا جمہوری حق نہیں ہے، بلکہ فریضہ بھی ہے۔

مولانا سید حسین مہدی رضوی نے کہا کہ بلا تفریق دین و مذہب ہم سب ہندوستانی ایک گھر کے ممبر کی مانند ہیں، لہٰذا ملک کی ترقی اور اہل ملک کی فلاح و بہبود کے لئے سوچنا، فکر کرنا اور اسی کے مطابق عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جنگ آزادی کے مجاہدوں اور شہیدوں نے قربانی دے کر اس ملک کو بچایا ہے لہٰذا ان کے مشن کی فکر ہم سب کی زمہ داری اور ان عظیم مجاہدوں اور شہیدوں کو بہترین خراج عقیدت ہے۔

مولانا سید حسین مہدی رضوی نے کہا کہ ہمارے عظیم علماء اور مراجع تقلید کی روش رہی ہے کہ انہوں نے لوگوں کو الیکشن میں شرکت کی تاکید کی، البتہ کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں کی، تاکہ جمہوریت کا وقار محفوظ رہے اور ہر انسان سوچ سمجھ کر اور فریضہ سمجھتے ہوئے شریک ہوں۔ اگر مناسب جماعت فتحیاب ہوئی تو یہ صرف اس کی جیت نہیں، بلکہ ملک کی جیت ہو گی، ملک کے آئین کی جیت ہوگی، جمہوریت کی فتح ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .