۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین حمید ملکی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم کی 100 سال پہلے آیت اللہ العظمٰی حائری یزدی (رح) کے توسط سے بنیاد رکھی گئی اور اس کی کامیابیوں میں سے ایک انقلابِ اسلامی ہے جو کہ آج عالمی استکبار کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہے اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے دینی مدارس کی بین الاقوامی نشست میں ہندوستان کے دینی مدارس کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مختلف افکار پر مشتمل ایک ملک ہے، لیکن حقیقت کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے دینی مدارس کے سربراہان کی زمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کے سربراہ کے معنی ہیں کہ وہ ایک ایسا مربی ہے جس کی رفتار سے انسان بنتا ہے۔ پیغمبرِ اسلام نے عرب کے غیر مہذب معاشرے کو بدترین حالات میں بھی اپنی رفتار اور گفتار سے ایک مہذب اور الٰہی معاشرے میں تبدیل کردیا۔

حجت الاسلام ملکی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جزیرہ عرب کا بربریت سے بھرپور معاشرہ، پیغمبرِ اسلام کے انسان ساز کردار سے ایک تہذیب و تمدن والا معاشرہ بن گیا، کہا کہ طلباء اور دینی مدارس کے سربراہان کو نیز انبیاء اور معصومین علیہم السّلام کی راہ پر چلنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ قم کی 100 سال پہلے آیت اللہ العظمٰی حائری یزدی (رح) کے توسط سے بنیاد رکھی گئی اور اس کی کامیابیوں میں سے ایک انقلابِ اسلامی ہے جو کہ آج عالمی استکبار کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہے اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بہت سے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی استکبار اور غاصب صہیونیوں کے جرائم پر خاموشی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غاصب اسرائیل کے جرائم پر واضح طور پر آواز بلند کر رہا ہے، مزاحمتی تحریکوں کو مضبوط کر رہا ہے اور استکبار کے منہ پر طمانچہ رسید کر رہا ہے۔

انہوں نے حوزہ ہائے علمیہ کو انقلابِ اسلامی کی برکات میں سے قرار دیا اور کہا کہ حوزہ نے نیز انقلابِ اسلامی کی خدمت کی ہے اور اسی طرح حوزہ کیلئے انقلابِ اسلامی کی برکات اور آثار بھی فراواں ہیں۔

حجت الاسلام ملکی نے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کو حوزہ علمیہ قم کی مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ جامعہ المصطفیٰ میں مختلف ممالک سے طلباء زیر تعلیم ہیں اور اہل بیت علیہم السّلام کی تعلیمات کے سفیر کے عنوان اپنی قوم کی تبلیغ کرتے ہیں جو کہ نہایت اہمیت کی حامل بات ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .