۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
لیاقت آفاقی

حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج اخراجات کی قسط جمع کرانے کی تاریخ میں 4 مئی تک توسیع کردی ہے اور عازمین حج 4 مئی تک تیسری اور آخری قسط کو حج کمیٹی کے اکاؤنٹ نمبر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حج کمیٹی آف ہندوستان کی اطلاع کے مطابق، نئی دہلی- حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے ایسے عازمین حج جنہوں نے ابھی تک (تقریباً 2600 عازمین) پورے حج اخرجات جمع نہیں کیے ہیں اُن سے درخواست ہے کہ حج اخراجات کی تیسری اور آخری قسط 4 مئی 2024 یا اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا ( UBI) کی کسی بھی شاخ میں یا آن لائن سہولت کا استعمال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔

ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، سی،او،ای، حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین سے کہا ہے کہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع (درخواستِ منسوخی) فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرینِ حج کو موقع مل سکے۔

حج انتظامات میں مصروف سعودی عرب سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او۔ ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی،ای،آر نے عازمین سے اپیل کی ہے وقت بہت کم ہے 9 مئی 2024 سے حج فلائٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ آپ فیصلے میں جلدی کریں اور کسی بھی معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کریں اور کسی پروپگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .