۳۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 19, 2024
حج 2024

حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے زریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری انتظار یہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جسمیں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔

ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ ویٹ لسٹ سے منظور شدہ عازمین حج اخراجات کی کُل رقم اپنے ایمبارکیشن کے اعتبار سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا ( UBI) کی کسی بھی شاخ میں 14 مئی 2024 کو یا اس سے پہلے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔ جبکہ اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) ، حج درخواست فارم، رقم جمع کی ہوئی پے ان سلپ/ آن لائن رسید کی کاپی، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ، حلف نامہ / عہد نامہ و دیگر مطلوبہ کاغذات اپنی متعلقہ صوبائی حج کمیٹی میں مقرہ تاریخ یا اس سے قبل جمع کرا دیں ۔

ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی -آر۔ ایس، سی، ای، او حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمینِ سے اپیل کی کہ کسی بھی معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر یں ۔ کسی پروپگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .