۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حج

حوزہ/ دہلی ہندوستان سے محرم کے بغیر 58 خواتین حج کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی ہیں اس موقع پر انہیں حج کمیٹی آف انڈیا کے افسران اور خاتون عملے نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی ہندوستان سے حج 2024ء کے لئے اس ملک کے عازمین کا دیش کے 10 امبارکیشن پوائنٹس سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے آئی جی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سعودیہ ایئر لائنز کے دو طیاروں سے تقریباً 800 عازمین مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ جس میں 58 بغیر محرم کے خاتون عازمین بھی ادائیگی حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوئیں۔

دہلی سے 58 خواتین حج کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ روانہ

واضح رہے کہ وزیر اقلیتی امور و خواتین و اطفال نے وزیر اعظم کی حقوقِ نسواں پالیسی کو مزید تقویت بخشتے ہوئے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی اکیلی خاتون کو بغیر قرعہ کے حج پر جا نے کا موقعہ فراہم کیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت حج 2024 میں 4665 خواتین اکیلی حج ادا کر سکیں گیں۔ جن میں سب سے زیادہ تعداد بالترتیب کیرالا، تامل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹرا اور اتر پردیش کی خواتین کی ہے۔

اس موقع پر آئی جی ائیرپورٹ پر عازمینِ حج خصوصاً بغیر محرم کی عازمین کو نیک خواہشات سے رخصت کرنے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی۔ ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی. آر۔ ایس، ڈپئی سی، ای، او نظیم احمد کے ساتھ خاتون اسٹاف نے پھول اور چاکلیٹ پیش کرتے ہوئے رخصت کیا۔

ڈاکٹر آفاقی نے اس موقع پر تمام عازمین سے اپیل کی کہ وہ حکومت ہند کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے تمام تر کوششوں کے باوجود جو کمیاں رہ گئی ہیں اُن کو نظر انداز کریں اور روحانی فضاء میں مثالی حج ادا کریں، بارگاہ الٰہی میں دعا کریں کہ رب العالمین پورے عالم میں بالعموم اور ہندوستان میں بالخصوص امن و امان، انسانیت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .