۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
حجاج

حوزہ/ حج 2024ء کے لئے اترپردیش، دہلی اور بہار کے 285 عازمینِ حج پر مشتمل، آج 9 مئی 2:20 بجے آئی جی آئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے سعودی ائیر لائنز کی پہلی حج چارٹر فلائٹ SV 3767 دہلی سے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے پائے تخت دہلی سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے حج 2024ء میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے ہندوستان سے ایک لاکھ چالیس ہزار حجاج جائیں گے، جس میں سے تقریباً 16500 عازمین دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے، جبکہ سب سے زیادہ تقریباً 35000 حجاج ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔

دہلی سے عازمینِ حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ

اس موقع پر آئی جی آئی ائیر پورٹ پر عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او اور وزراتِ اقلیتی امور حکومت ہند میں ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی۔ آئی، آر، ایس نے بتایا کہ حج 2024ء کو سہولیات اور آسانیوں سے بھرپور بنانے کے لئے ہر سطح پر قبل از وقت کوشش کی گئی ہے، لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود کہیں نہ کہیں کمی رہ سکتی ہے۔ آپ اور ہم ہمیشہ سے سُنتے اور پڑھتے آرہے ہیں کہ سفر حج مشکلات کا مجموعہ ہے۔

دہلی سے عازمینِ حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ

ڈاکٹر آفاقی نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ سفر حج اور ادائیگی حج میں آسانی پیدا کرنے کے لئے وزارتِ اقلیتی امور حکومت ہند کی جانب سے تیار کردہ حج سویدھا ایپ کا باقاعدگی سے استعمال کریں اور اُس کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔

ڈاکٹر آفاقی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں کم خرچ پر جارہے عازمین سے گزارش کی حج میں دشواریوں سے محفوظ رہنے کے لئے حکومتِ ہند اور مملکتِ سعودیہ عرب کے قوانین پر بھی پورا عمل کریں۔

دہلی سے عازمینِ حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ

اس موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر نظیم احمد، وزراتِ اقلتی امور میں ڈپٹی سیکریٹری انکور یادو، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زمہ داران اور تمام متعلقہ ایجنسیز کے اعلیٰ آفسران موجود تھے۔

ڈاکٹر آفاقی نے آج دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے دفتر واقع حج منزل کے تمام سیکشن اور حج کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور حجاج کی سہولیات کے لئے ہدایات جاری کیں۔

دہلی سے عازمینِ حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .