۴ تیر ۱۴۰۳ |۱۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 24, 2024
حج

حوزہ/ حج سے فراغت پا کر حاجی گناہوں سے اس طرح پاک و صاف ہوجا تا ہے جیسے شکم مادر سے بے گناہ پیدا ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مکہ مکرمہ/ اسلام میں حج وہ عظیم الشان عبادت ہے جو ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایکبار واجب ہے۔

احادیث میں حج کا ثواب اس قدر ہوا ہے کہ جب کوئی حاجی حرم کعبہ میں داخل ہو تا ہے تو وہ رحمت پروردگار کے حصار میں آجاتا ہے اور جب طواف و سعی وغیرہ سے فارغ ہو کر باہر نکلتا ہے تو تمام گناہوں سے بخشش کی سند لے کر جاتا ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہندوستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ فیض اور فائدہ حاصل کرنا چاہیئے: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمود حسن رضوی

حج سے فراغت پا کر حاجی گناہوں سے اس طرح پاک و صاف ہوجا تا ہے جیسے شکم مادر سے بے گناہ پیدا ہوتا ہے۔

حج اللہ کے لئے ایک عاشقانہ سفر ہے۔ظاہر ہے سفر میں وہ راحت و آرام نہیں ہوتا جو حضر میں میسر ہوتا ہے۔ سفر اور صعوبت ساتھ ساتھ گویا لازم و ملزوم ہیں۔سفر سفر ہوتا ہے حضر حضر ہوتا ہے۔مگر حج کے دوران عشق الٰہی کے جذبہ سے سرشار عازمین حج کسی بھی مصیبت و صعوبت کو دھیان میں نہیں لاتے۔کیونکہ حجاج کرام خود کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا اپنے آپ کو مہمان تصور کرتے ہیں۔اور حاجی ہونا اپنے لئے دنیا میں سب سے بڑا اعزاز قرار دیتے ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہندوستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ فیض اور فائدہ حاصل کرنا چاہیئے: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمود حسن رضوی

جس طرح حج کی سعادت ہر مسلمان کو حاصل نہیں ہوتی اسی طرح اللہ کے مہمانوں یعنی حجاج کرام کی خدمت کرنا ہر ایک کو یہ سعادت بھی نصیب نہیں ہوتی مگر یہ کہ جسے اللہ چاہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہندوستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ فیض اور فائدہ حاصل کرنا چاہیئے: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمود حسن رضوی

حج کمیٹی آف انڈیا نے اس سال عازمیں حج کی سہولیات کے لئے جو انتظامات کئے ہیں وہ نہایت اطمینان بخش ہیں۔اس سے پہلے چار سو حجاج کرام پر ایک خادم الحجاج کا انتخاب ہوتا تھا مگر اس سال دو سو عازمین حج پر ایک خادم الحجاج مقرر کئے گئے ہیں۔اور تمام خادم الحجاج حتی الامکان پوری ذمہ د اری کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہندوستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ فیض اور فائدہ حاصل کرنا چاہیئے: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمود حسن رضوی

انڈیا سے حج کمیٹی آف ٖانڈیا کے ذریعہ اس سال اپنا واجب حج ادا کرنے کے لئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمود حسن رضوی چیف ایڈیٹر حوزہ نیوز ایجنسی شعبہ اردو مکہ مکرمہ میں حاضر ہیں اور انھوں نے ہندوستانی عازمین حج سے ملاقات کی غرض سے کچھ بلڈنگوں کا دورہ کیا نیز بعض عازمین حج سے احوال پرسی کی اور اظہار خیال فرمایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے انتظامات اطمینان بخش ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہندوستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ فیض اور فائدہ حاصل کرنا چاہیئے۔بعض عازمیں حج نے تو یہاں تک کہا کہ کسی پرائیویٹ ٹور اینڈ ٹراول سے زیادہ حج کمیٹی ا ٓفٖ انڈیا کے زیر انتظام باعتبار مصارف بہتر سہولیا ت نظر آرہی ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہندوستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ فیض اور فائدہ حاصل کرنا چاہیئے: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمود حسن رضوی

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولا نا سید محمود حسن رضوی چیف ایڈیٹر حوزہ نیوز ایجنسی شعبہ اردو نے الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی خادم الحجاج حج ۲۰۲۴ء سے بات چیت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیالات کئےجو ذیل میں چند ضروری تجاویز کے طور پر وائس میسج کلپس کی شکل میں پیش ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .