۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حج

حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام حج ہاؤس ممبئی میں دوروزہ ٹریننگ برائے خادم الحجا ج،حج 2024ء بخیر و خوبی اختتام پذیر۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی حج ہاوءس میں مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد دو روزہ ٹریننگ پروگرام برائے خادم الحجاج ،حج ۲۰۲۴ء میں شرکت کے لئے ملک بھر سے تقریباً 700 خادم الحجاج اور ریاستی حج کمیٹیوں کے ایکزیکیٹو آفیسران تشریف لائے اور بڑے خوش اسلوبی اور دلچسپی کے ساتھ تمام کاروائیاں انجام پائیں۔آج پروگرام کا دوسرا اور آخری روز تھا جس میں متعدد مقررین نے خادم الحجاج کے فرائض اور خدمات انجام دینے کے طریقے بتائے۔اور دوروزہ تربیتی پروگرام میں ملکی پیمانہ پر منتخب خاد م الحجاج کو تربیت دی گئی۔

حج کمیٹی آف انڈیا ؛ اس سال حج ۲۰۲۴ء مثالی حج ثابت کر دکھانے میں پرعزم: ماسٹر ساغر حسینی املوی

اس سال ’’حج سویدھا ایپ‘‘کو مزید جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے مرتب و مزین کرکے خادم الحجاج اور عازمین حج کو اپنے موبائیل میں لوڈ کرنے کی تاکید و ترغیب دی گئی تاکہ انھیں ہر لمحہ اطلاع فراہم ہوتی رہے ۔اس ایپ میں قونصلیٹ کے افسران اور کمیٹی کے عہدیداران کے رابطہ نمبر اور دیگر امور کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا ؛ اس سال حج ۲۰۲۴ء مثالی حج ثابت کر دکھانے میں پرعزم: ماسٹر ساغر حسینی املوی

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی کے مطابق Hajj Suvidha app ’’حج سویدھا ایپ ‘‘کے ذریعے حجاج کرام کو سعودی عرب میں پیش آنے والی تمام پریشانیوں کے نپٹارے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ اس سال ملک بھر سے تقریباً ایک لاکھ پچہتر ہزار ہندوستانی عازمین حج، حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر انتظام حج کی سعادت حاصل کریں گے اور ایک خادم الحجاج کے زیر نگرانی دوسو عازمین حج ہوں گے جب کہ اس سے قبل چارسو حاجیوں میں ایک خادم الحجاج ہوا کرتے تھے۔

اعظم گڑھ اتر پردیش سے منتخب شیعہ خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی ابن جناب مولانا الحاج ابن حسن املوی واعظ کربلائی نے آج پروگرام کے دوران اسٹیٹ حج کمیٹی آف گجرات کے سکریٹری جناب امتیاز صاحب اور علی عباس،اصغر،قمر عباس وغیرہ سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور کچھ ضروری مسائل حج سے متعلق تبادلہ خیالات کئے۔

حج کمیٹی آف انڈیا ؛ اس سال حج ۲۰۲۴ء مثالی حج ثابت کر دکھانے میں پرعزم: ماسٹر ساغر حسینی املوی

الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے بات چیت کےدوران کہا کہ مجموعی اعتبار سے دوروزہ ٹریننگ برائے خادم الحجا ج،حج 2024ء کا پروگرام نہایت کامیاب رہا اور ان دوروزہ ٹریننگ پروگرام کے دوران مقررین کے بیانات اور ہدایات سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا ؛ اس سال حج ۲۰۲۴ء کو مثالی حج ثابت کر دکھانے میں پرعزم ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .