۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
حج

حوزہ/ حج کا موسم قریب ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس عظیم اجتماع کو ہر ممکن حد تک بہتر اور شاندار طریقے سے انجام دینے کے لیے خانہ خدا کی جانب گامزن ہیں، حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے عازمین حج نے اس روحانی سفر میں اپنے جوش و جذبے کے کا اظہار کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حج کا موسم قریب ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس عظیم اجتماع کو ہر ممکن حد تک بہتر اور شاندار طریقے سے انجام دینے کے لیے خانہ خدا کی جانب گامزن ہیں، حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے عازمین حج نے اس روحانی سفر میں اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا اور اپنی روحانی کیفیت کو بیان کی ۔

حج کو ادا کرنے کے لئے افریقہ سے سرزمین وحی کا سفر کرنے والے ’ الیاس اسوت‘ نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا اور کہا: مجھے پہلی بار خانہ خدا کی زیارت نصیب ہوئی ہے ،یہ بیان کرنا مشکل ہے کہ یہاں آ کر کیسا محسوس ہو رہا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میرے خواب پورے ہو رہے ہیں، یہ خواب سچ ثابت ہوا ہے اور میں آج خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا ہوں۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ آپ دنیا کے مسلمانوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہی؟ کہا: خدا آپ کو آپ کی حیات میں خدا کے گھر کی زیارت جیسی عظیم سعادت نصیب فرمائے تو ضرور آئیں اور آکر دلی سکون حاصل کریں، مجھے یقین ہے آپ کا جذبہ ایمانی تازہ ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ ایک اور زائرہ اور حاجیہ سے گفتگو ہوئی جنہوں نے مغربی ایشیا یونی انڈونیشیا سے سرزمین وحی کی جانب سفر کیا اور حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچیں، انہوں نے مناسک حج کی ادائیگی کے لئے توفیق الہی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں حجاب کو مسلم خواتین کے لیےنہایت ہی قیمتی قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .