عازمین حج
-
ہندوستان؛ حج 2025 کے لئے 7 اکتوبر کو آنلائن قرعہ اندازی ہوگی
حوزہ/حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2025 کے لیے قرعہ اندازی کل ہوگی، جس میں 2025 کے خوش قسمت عازمین حج کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
-
حج ۲۰۲۵ء ہندوستان؛ اطلاع ِعمومی و گزارشِ خصوصی برائے عازمین حج
حوزہ/ حج ۲۰۲۵ء کے لئے حج کمیٹی آف اندیا کی جانب سے عازمین حج کے فارم بھرنے کا کام شروع ہوچکا ہے لہٰذا جو دینی برادرا ن و خواہران حج ۲۰۲۵ء کے لئے عزم ِحج رکھتے ہیں وہ آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔
-
حج کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی
حوزہ/ ان دو روز میں گرمی سے ہونے والی مزید اموات میں نصف سے زیادہ غیر رجسٹرڈ حاجی تھے اور ان میں بھی سب سے زیادہ تعداد مصری شہریوں کی ہے۔
-
خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی مکہ مکرّمہ:
حج اسلام میں تمام عبادات کا خلاصہ و مجموعہ ہے، یوم عرفہ یومِ دعا ہے
حوزہ/ حج اسلام میں وہ منفرد اور ممتاز الٰہی و عبادی عمل ہے جو تمام عبادتوں کا خلاصہ و مجموعہ ہے ۔ غور کیجئے! نماز اس میں شامل ہے، روزہ اس میں شامل ہے زکوٰۃ و خمس اس میں شامل ہیں جہاد بالمال و جہاد بالنفس وغیرہ اس میں شامل ہیں، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اس میں شامل ہیں، تولا وتبرا اس میں شامل ہیں، حقوق اللہ و حقوق العباد بلکہ حقوق الحیوانات بھی اس میں شامل ہیں۔
-
مدینہ منورہ عازمین حج سے خالی ، کل سے مناسک حج کا آغاز
حوزہ/ کل سے مناسک حج شروع ہونے جا رہے ہیں جس کی وجہ مدینہ منورہ عازمین حج سے خالی ہو گیا ہے اور تمام عازمین ان روحانی مناسک میں شرکت کی تیاری کے لیے مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔
-
مکہ مکرمہ سے حوزہ نیوز ایجنسی کی خاص رپورٹ:
بیت اللہ کی زیارت کے لئے پہنچے دنیا بھر سے مسلمان
حوزہ/ حج کا موسم قریب ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس عظیم اجتماع کو ہر ممکن حد تک بہتر اور شاندار طریقے سے انجام دینے کے لیے خانہ خدا کی جانب گامزن ہیں، حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے عازمین حج نے اس روحانی سفر میں اپنے جوش و جذبے کے کا اظہار کیا ۔
-
دو عازمین حج سائیکل پر طویل سفر کرکے انگلینڈ سے مدینہ منورہ پہنچے
حوزہ/ دو برطانوی مسلمان مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سائیکل سے مدینہ منورہ پہنچے، انہوں نے کئی مہینوں تک سفرکیا اور اس دوران کئی ممالک کی سرحدیں عبور کیں۔
-
دہلی سے عازمینِ حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ
حوزہ/ حج 2024ء کے لئے اترپردیش، دہلی اور بہار کے 285 عازمینِ حج پر مشتمل، آج 9 مئی 2:20 بجے آئی جی آئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے سعودی ائیر لائنز کی پہلی حج چارٹر فلائٹ SV 3767 دہلی سے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔
-
عازمین حج اس روحانی سفر کی برکتوں سےبہترین استفادہ کریں
حوزہ/ مشرقی آذربائیجان میں دفتر رہبر معظم کے سربراہ نے کہا: حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ دوران حج اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرنے سے گریز کریں اور اس روحانی سفر کی برکتوں سے بنحو احسن استفادہ کریں۔
-
ہندوستان؛ حج اخراجات کی تیسری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 4 مئی 2024ء تک توسیع
حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج اخراجات کی قسط جمع کرانے کی تاریخ میں 4 مئی تک توسیع کردی ہے اور عازمین حج 4 مئی تک تیسری اور آخری قسط کو حج کمیٹی کے اکاؤنٹ نمبر میں جمع کرا سکتے ہیں۔
-
ہندوستانی حجاج کا قیام تاریخ میں پہلی مرتبہ صد فیصد مرکزیہ میں رہے گا، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی
حوزہ/ ڈاکٹر آفاقی نے ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے تقریباً 700 خادم الحجاج اور ریاستی حج کمیٹیوں کے ایکزیکیٹو آفیسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امسال ایک بھی ہندوستانی عازمِ حج حدود منیٰ باہر قیام نہیں کرے گا۔
-
حج 2024 : ہندوستان سے 1 لاکھ 40 ہزار 20 عازمین کا انتخاب
حوزہ/ حج 2024 میں کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گیں،مہاراشٹر،کیرالا اور گجرات حج قرعہ اندازی میں بالترتیب آگے،70سال کی کیٹگری میں بھی مہاراشٹر کے حاجی زیادہ رہے۔
-
حوزہ علمیه جامعه المنتظر لاہور میں حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد:
حج مسلمانوں کی اجتماعی عبادت اور قوت ہے، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ حوزہ علمیه جامعه المنتظر لاہور پاکستان میں حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عازمین حج نے شرکت کی۔
-
ہندوستان سے عازمینِ حج کے مقدس سفر کا آغاز
حوزہ/ ہندوستانی عازمین حج کا سفر حج 2022 کا آغاز اپنے پورے وقار و شان سے ہو چکا ہے۔
-
حج سبسڈی کے خاتمے کے باوجود عازمین پر اقتصادی بوجھ نہیں پڑا، نقوی
حوزہ/مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ' ڈیجیٹل، آن لائن سسٹم کی وجہ سے حج کا پورا عمل شفاف اور آسان ہوا ہے۔ اس کے ذریعہ بھارتی عازمین حج کو بہتر سہولیات ملیں ہیں۔
-
سال رواں تعلیماتِ حج کے لیے مخصوص کریں، مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی
حوزہ/ حکومتِ سعودی عرب کا بیرونی عازمین کو مسلسل دوسرے برس حج بیت اللہ کی اجازت نہ دینے کا یہ فیصلہ جہاں ایک طرف امتہ مسلمہ خصوصا عازمین حج کی صحت و سلامتی کو اولین ترجیح کی طرف اشارہ ہے وہی دنیائے اسلام کو اس امر کی جانب متوجہ بھی کرتا ہے کہ کورونا نامی عالمی مرض کی شدت کو محسوس کریں مذہبی اجتماعات سے اِجتناب کریں ، عقل مخالف توکلّ سے پرہیز کریں ، حکومت اور طبّی ماہرین کے مشوروں کا احترام کریں۔
-
عازمین حج کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے فراہم کیے جانے کے انتظامات ہورہے ہیں، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی
حوزہ/حج ادا کرنے کیلئے جانے والے عازمین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔