۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حج

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے "آزاد حج (غیر سرکاری حج) کے حکم" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "آزاد حج (غیر سرکاری حج) کے حکم" کے حکم کے متعلق اپنی نظر کو بیان کیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

سوال: ایک شخص مالی اعتبار سے حج تمتع پر جانے کا مستطیع ہے لیکن فی الحال اس کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ ادارۂ حج و زیارت میں اپنے نام کی رجسٹریشن کرائے اور سرکاری ریٹ پر حج پر جائے تو کیا اس صورت میں اس پر واجب ہے کہ وہ زیادہ رقم ادا کر کے بطور آزاد (غیر سرکاری طور پر) حج پر جائے یا وہ صبر کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اسے سرکاری حج پر جانے کا موقع ملے؟

جواب: اگر آزاد حج پر جانے میں اس کے لئے کوئی قانونی مشکل نہ ہو اور وہ اس کے لئے مالی استطاعت بھی رکھتا ہو تو اسے چاہئے کہ وہ بطور آزاد حج کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .