حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے حج کے اخراجات کو فقراء پر خرچ کرنے کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔
اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال: کچھ سال پہلے فریضۂ حج کی ادائیگی کے لئے درخواست دی ہے۔ کیا (میرے لئے) جائز ہے کہ حج کی ادائیگی سے منصرف ہو کر اپنے حج کے تمام اخراجات کو فقراء کے جہیز (وغیرہ) خریدنے میں خرچ کر دوں؟
جواب: اگر آپ مستطیع ہیں تو آپ پر واجب ہے کہ آپ حج کے لئے جائیں اگرچہ بہت اچھا ہے کہ آپ اہنی استطاعت کے مطابق فقراء کا جہیز خریدنے میں ان کی مدد کریں۔