سوال: کیا اس وقت کہ جب امام جماعت رکوع کے لئے جھک چکا ہو لیکن ابھی رکوع میں نہ پہنچا ہو، جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں؟
جواب: پہلی اور دوسری رکعت میں کوئی حرج نہیں رکھتا لیکن تیسری اور چوتھی رکعت میں اگر جانتا ہو کہ سورہ حمد پڑھ کر رکوع میں امام جماعت کے ساتھ شامل نہیں ہوسکتا تو اقتدا اور جماعت میں شامل ہونے کے لئے احتیاط یہ ہے کہ صبر کرے یہاں تک کہ امام جماعت مکمل طور پر رکوع کی حالت اختیار کر لے، پھر اس وقت اقتدا کر کے جماعت میں شامل ہوجائے۔