سوال: ایک شخص مالی اعتبار سے حج تمتع پر جانے کے لئے مستطیع ہوگیا ہے لیکن اس وقت محکمہ حج و زیارات کے ذریعے نام لکھوانا ممکن نہیں ہے، کیا اس پر واجب ہے کہ حج کی آزاد رسید کو انتہائی مہنگی قیمت پر خرید کر حج پر جائے یا منتظر رہ سکتا ہے تا کہ حج کے لئے نام لکھوا سکے؟
جواب: اگر رسید کو آزاد صورت میں خریدنا قانونی طور پر ممنوعیت نہ رکھتا ہو اور اسے خریدنے کی مالی حیثیت رکھتا ہو تو ضروری ہے کہ رسید حاصل کر کے حج انجام دے۔