رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ؛
احکام شرعی | امر بالمعروف کا انداز
حوزہ/ اگر وعظ و نصحیت اور حکم شرعی بیان کرنے وغیرہ کے ذریعے مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوجائے تو امر اور نہی ﴿حکم دینا﴾ واجب نہیں ہے، بصورت دیگر اگر احتمال دے کہ امر اور نہی کرنا موٴثر ہوگا تو ضروری ہے کہ امر اور نہی کرے اور جب نرم لہجے اور خوش اخلاقی کے ساتھ امر اور نہی کرنا موٴثر واقع ہو تو اس صورت میں سخت لہجے اور شدت آمیز انداز میں امر اور نہی کرنا جائز نہیں ہے.
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ؛
احکام شرعی | نماز کے کلمات ادا کرنے کی کیفیت
حوزہ؍ نماز میں واجب ہے کلمات اس طرح سے ادا کئے جائیں کہ اسے قرائت کہا جاسکے، لہذا قلبی قرائت یعنی دل میں کلمات ادا کرنا یا تلفظ ﴿زبان سے لفظ کی ادائیگی﴾ کے بغیر صرف ہونٹوں کو حرکت دینا کافی نہیں ہے۔ قرائت کہلانے کی علامت یہ ہے کہ نماز پڑھنے والا ﴿جبکہ اس کے کان بھاری نہ ہوں اور اردگرد میں شور شرابا نہ ہو﴾ جو پڑھ رہا ہے اور زبان سے ادا کررہا ہے اسے سن سکتا ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قرض لیا گیا سونا
حوزہ؍اگر آپ نے سکے قرض لیے تھے تو انہی جیسے سکے واپس کرنا ضروری ہے نہ کہ ان کی قیمت، اگرچہ ان کی قیمت تبدیل ہو چکی ہو، تاہم اگر قرض خواہ نے سونے کو بیچ کر اس کی رقم قرض دی تھی تو وہ شرط نہیں کرسکتا کہ آپ اسے ادائیگی والے دن سکے کی قیمت کے برابر رقم واپس کریں، البتہ اگر شرط کرے کہ پیسوں کی قدر میں کمی کا ازالہ کریں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ڈبہ بند (Canned) مچھلی کھانا
حوزہ؍چھلکوں والی مچھلی اگر مسلم ممالک سے درآمد کی جائے یا آپ کو اطمینان* ہو کہ مچھلی شکار کے بعد -پانی سے باہر یا جال میں- مری ہے تو حلال ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اسقاط حمل
حوزہ؍اسقاط حمل شرعی طور پر حرام ہے اور محض جسمانی طور پر ناقص ہونا اسقاط حمل کا- حتی کہ جسم میں روح آجانے سے پہلے بھی- شرعی جواز فراہم نہیں کرتا، تاہم اگر نقص اس طرح سے ہو کہ اس بچے کو سنبھالنا حرج کے ہمراہ ہو تو بدن میں روح کے آنے سے پہلے اسقاط حمل جائز ہے، لیکن احتیاط واجب کی بنا پر اس کی دیت ادا کرنا لازمی ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:مرغی کے انڈے میں پایا جانے والا خون
حوزہ؍مرغی کے انڈے کے اندر پایا جانے والا خون نجس نہیں ہے لیکن اسے کھانا حرام ہے،لہٰذا خون کو الگ کرکے بقیہ انڈا کھا سکتے ہیں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:رشتہ مانگنے کے موقع پر نگاہ کرنا
حوزہ؍اگر اس لڑکی سے شادی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور لڑکا پسند کرنے کی صورت میں اس کے ساتھ شادی کا ارادہ رکھتا ہو اور یہ احتمال دے کہ دیکھنے کی صورت میں لڑکی کے متعلق زیادہ شناخت حاصل کرلے گا اور لذت کے ارادے سے نہ دیکھے تو کوئی حرج نہیں ہے، البتہ اگر ایک نگاہ کافی ہوتو بار بار نگاہ کرنا جائز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ذبح شدہ حیوان میں باقی رہ جانے والے خون کا پاک ہونا
حوزہ؍اگر حیوان کو ذبح کرنے کے بعد خون طبیعی طور پر اور مکمل باہر نکل جائے اور اس کے بعد خون اور ذبح کے مقام کو پاک کرلیا جائے تو حیوان کے بدن میں باقی رہ جانے والا اور اس کے بعد نکلنے والا خون پاک ہوگا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ادائیگی میں تاخیر کا جرمانہ
حوزہ؍١) کوئی حرج نہیں ہے اور آپ طے شدہ جرمانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔2) اگر ادھار کے لین دین میں، ادائیگی کا وقت مقرر کرنے کے علاوہ آپ نے یہ شرط رکھی ہے کہ کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے تو آپ معاملہ منسوخ ﴿فسخ﴾ کر سکتے ہیں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:لمبی صفوں میں جماعت کا اتصال
حوزہ؍اگر نماز جماعت کی کوئی صف اس قدر لمبی اور طویل ہوجائے کہ لمبی ہونے کی وجہ سے ﴿نہ کہ کسی رکاوٹ کی وجہ سے﴾ امام جماعت یا آگے والی صف نظر نہ آئے تو کیا ان کا اتصال برقرار ہے؟ جواب: مذکورہ جماعت کی صف میں اتصال برقرار ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: کیا اربعین سے چند دن پہلے یا بعد میں اربعین کی زیارت کرنے کا ثواب ایک ہی ہے؟
حوزہ/ سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت کسی بھی وقت مستحب ہے اور اس کا اجر عظیم ہے۔ لیکن ایک خاص وقت میں زیارت اربعین انجام دینے کا ثواب اسی وقت زیارت کرنے سے مخصوص ہے۔ البتہ اس سے پہلے یا بعد میں اس خاص ثواب کے حصول کی امید میں زیارت کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:مجالس میں تمام لوگوں کو سلام کرنا
حوزہ؍سلام کرنا ہر حال میں بذات خود مستحب ہے ﴿اور سوال کے مسئلے میں ایک شخص کا جواب دینا کافی ہوتا ہے﴾؛ تاہم ایسے شخص کو سلام کرنا جو نماز کی حالت میں ہو، مکروہ ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:چارجز کی کی لیٹ پیمنٹ کا جرمانہ
حوزہ؍اگر عمارت کے رہائشی ایک معاہدے کے تحت قبول کرلیں کہ چارجز کی رقم ایک معینہ تاریخ میں ادا کردیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں مخصوص رقم ادا کرنے کے پابند ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: اربعین کی مشی میں شرکت کے لئے ویکسین لگوانا
حوزہ؍ اس قسم کے امور میں متعلقہ قوانین و ضوابط معیار ہیں اور کسی بھی صورت میں جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنا جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:سرمایے کا خمس
حوزہ؍اشیاء کا اس قیمت کے لحاظ سے حساب لگائیں کہ جس پر خمس کی تاریخ میں انہیں نقد کیا جاسکتا ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اختیاری وطن
حوزہ؍آپ جب تک زندگی گزارنے کے عنوان سے وہاں رہائش پذیر نہیں ہوجاتے اس وقت تک نماز قصر ہوگی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: وسواسی شخص کا فریضہ
حوزہ؍ آپ کی ذمہ داری شک کی پروا نہ کرنا ہے، جب تک آپ کو کسی بات کے متعلق یقین نہ ہوجائے آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ ضروری ہے کہ مکلف احکام شرعی میں اپنے ذوق اور سیلقے کی دخالت دینے سے پرہیز کرے اور شریعت مقدسہ کے احکامات و فرامین کا فرماں بردار اور ان پر ایمان رکھنے والا ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: ادھار پر فروخت ہونے والی اجناس کا خمس
حوزہ؍معاملہ کرتے وقت اجناس کی نقد قیمت اسی سال کی آمدنی اور ادھار بیچنے پر ملنے والا منافع وصولی والے سال کی آمدنی ہوگی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: وقف کی نگرانی قبول کرنے کے بعد منصرف ہونا
حوزہ؍احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے کہ نگراں اپنی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد خود کو نگرانی کے عمل سے معزول کر لے یا اسے کسی دوسرے کے سپرد کرے، تاہم اگر نگرانی کا دار و مدار نگراں کی ذاتی رائے پر نہ ہو تو نگرانی کے لئے کسی صالح اور امانت دار شخص کو وکیل بنا سکتا ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: عزاداری کے لئے جمع کی گئی باقی ماندہ چیزیں
حوزہ؍اگر ان کے متعلق شرعی نذر کی گئی ہو تو نذر کے تابع ہوں گی بصورت دیگر باقی ماندہ اموال اور چیزوں کو ہدیہ کرنے والوں سے اجازت لے کر بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جاسکتا ہے یا انہیں بعد والی مجالس عزاء میں صرف کرنے کے لئے سنبھال کر رکھ لیا جائے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: وبائی صورتحال میں نیاز دینے کی نذر
حوزہ؍جب تک حفظان صحت کے لئے جاری کی گئی ہدایات اور قوانین پر عمل کر کے نذر پر عمل کرنا ممکن ہو نذر کو ترک یا تبدیل نہیں کیا جاسکتا لیکن اگر نذر کا صیغہ نہیں پڑھا ہو تو اس کے ذمے کچھ نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:عارضی رہائش کے مقام میں نماز اور روزہ
حوزہ؍ اگرچہ یہ جگہ وطن کا حکم نہیں رکھتی تاہم اگر کم از کم ایک سال وہاں رہائش اختیار کرنے کا ارادہ ہو تو آپ مسافر شمار نہیں ہوں گے اور وہاں پر -حتی کہ دس دن کے قصد اقامت کے بغیر بھی- آپ کی نماز پوری ہوگی اور روزہ صحیح ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: والدین کی اطاعت
حوزہ؍ والدین کی اطاعت بذات خود واجب نہیں تاہم ضروری ہے کہ ماں اور باپ کی مخالفت ان کے ناراض ہونے اور قابل توجہ اذیت و تکلیف کا باعث نہ بنے مثلاً ان کی جانب سے بے زاری کا اظہار اور دھتکارنے کا سبب نہ بنے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: ارث کی مالیت کے اضافے میں خمس
حوزہ؍ اس پر خمس نہیں ہے، مگر یہ کہ آپ نے اسے منافع حاصل کرنے اور قیمت بڑھنے کی نیت سے سنبھال کر رکھا ہو تو اس صورت میں اسے فروخت کرنے کے بعد احتیاط واجب کی بنا پر اس کی بڑھنے والی مالیت - افراط زر کی مقدار کم کرنے کے بعد- سال کی آمدنی شمار ہوگی اور اگر خمس کی تاریخ تک آپ کے پاس موجود رہے تو اس کا خمس دینا ہوگا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز کے دوران منہ سے خون نکلنا
حوزہ؍ضروری ہے کہ خون کو حلق سے نیچے نہ اتارے اور اگر خون نگلے بغیر اور لباس اور بدن کو نجس کئے بغیر نماز جاری رکھ سکتا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور نماز صحیح ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:مستقبل کے لئے خریدے گئے لباس کا خمس
حوزہ؍سوال کے مسئلے میں ان کپڑوں پر خمس دینا ہوگا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آیة الکرسی کہاں تک
حوزہ؍جہاں پر بھی آیة الکرسی کہا گیا ہو پہلی آیت ﴿«و هو العلی العظیم» تک﴾ مراد ہے مگر یہ کہ کسی جگہ پر بعد والی دو آیتوں( «هم فیها خالدون» تک) کی تصریح کی گئی ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: لمبے ناخن کے ساتھ وضو اور غسل کرنا
حوزہ؍صرف ناخن کا لمبا ہونا وضو میں رکاوٹ شمار نہیں ہوتا اور اس کے باطل ہونے کا سبب نہیں ہے، تاہم ناخن کی اس مقدار کے نیچے کہ جو معمول کی حد سے زیادہ لمبی ہے، اگر کوئی رکاوٹ ہو تو اسے برطرف کرنا ضروری ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:دوسروں کو نماز کی حالت میں کوئی بات سمجھانا
حوزہ؍اگر ذکر کی نیت سے کوئی لفظ ادا کرے، مثال کے طور «الله اكبر» کہے اور کہتے وقت آواز اونچی کرلے تاکہ دوسرے کو کوئی بات سمجھائے تو کوئی اشکال نہیں رکھتا۔ تاہم اگر کسی دوسرے کو کوئی بات سمجھانے کی نیت سے کوئی ذکر پڑھے، اگرچہ ذکر کی نیت بھی رکھتا ہو تو نماز باطل ہوجائے گی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:عزاداری طویل ہوجانے کی وجہ سے نماز قضا ہونا
حوزہ؍بدیہی ہے کہ واجب نماز، عزاداری اہل بیت (علیہم السلام) میں شرکت کرنے سے مقدم ہے، جبکہ ان مجالس کے بہانے نماز کو ترک اور قضا کرنا جائز نہیں ہے۔ تاہم ضروری ہے کہ مجالس اور ماتمی انجمنوں کے پروگرام اس طرح سے ترتیب دیے جائیں کہ نماز میں خلل نہ پڑے۔