💠 سوال: شرعی طور پر والدین کی کس حد تک اطاعت کرنا واجب ہے؟ کیا تمام امور حتی ذاتی زندگی جیسے کہ تعلیمی سبجیکٹ کا انتخاب اور دیگر امور میں بھی ان کی اطاعت کرنا ضروری ہے؟
✅ جواب: والدین کی اطاعت بذات خود واجب نہیں تاہم ضروری ہے کہ ماں اور باپ کی مخالفت ان کے ناراض ہونے اور قابل توجہ اذیت و تکلیف کا باعث نہ بنے مثلاً ان کی جانب سے بے زاری کا اظہار اور دھتکارنے کا سبب نہ بنے۔