سوال: گھر میں پالے جانے والے جانوروں پر کس صورت میں خمس لگتا ہے؟
جواب: کلی طور پر اگر گھریلو پالتو جانور ان کے محصولات(جیسے کہ انڈے، دودھ اور اون وغیرہ) کو ذاتی ضروریات میں استعمال کرنے لئے پالے جائیں تو ان پر خمس نہیں ہے (البتہ خود محصولات کے خمس کی تاریخ تک استعمال نہ ہونے کی صورت میں ان پر خمس دینا ہوگا) لیکن اگر جانوروں کو گوشت یا پال کر بیچنے کے لئے رکھا گیا ہے تو ضروری ہے کہ سال گزرنے پر ان کا خمس ادا کیا جائے۔