سوال: اگر میرے خمس کی تاریخ مہینے کی ابتدا میں ہو اور خمس کی تاریخ سے کچھ روز قبل مجھے تنخواہ ملے تو کیا اس مہینے کی تنخواہ پر خمس ہوگا؟
جواب: اگر خمس کی تاریخ سے پانچ دن تک خرچ ہوجائے تو اس پر خمس نہیں ہے۔ اسی طرح ان تھوڑے پیسوں پر بھی خمس نہیں ہے کہ جو آنے والے دنوں میں ممکنہ اخراجات کے لئے بچائے جاتے ہیں جبکہ خمس کی ادائیگی کی صورت میں باقی ماندہ مقدار کفایت نہ کرتی ہو اور انسان کا اندیشہ برطرف نہ ہوتا ہو، اگرچہ احتیاط یہ ہے کہ اندیشہ برطرف ہوجانے کے بعد ﴿نئی آمدنی حاصل ہوجانے سے﴾ اس مقدار کا خمس دیا جائے جو ابھی خرچ نہ ہوئی ہو۔