پیر 6 اکتوبر 2025 - 15:55
احکامِ شرعی | کیا خمس کے سال کے اختتام کے بعد آمدنی استعمال کرنے کی اجازت ہے؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے خمس کے سال کے بعد کے دنوں میں زندگی کے اخراجات کے لیے سالانہ آمدنی کے استعمال سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی فقہی نظام میں "خمس" کا مسئلہ نہایت اہمیت رکھتا ہے، اور اس کے احکام پر درست عمل کرنا ہر مکلف پر لازم ہے۔

اس سلسلے میں ایک بنیادی نکتہ "خمس کا سال" کا تعین اور اس کے مطابق آمدنی و اخراجات کا درست حساب رکھنا ہے۔

اسی حوالے سے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر سے اس موضوع پر ایک استفتاء کا جواب جاری کیا گیا ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال: رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای (دام ظلہ العالی) کے فتویٰ کے مطابق، چونکہ خمس کے سال میں دقیق حد بندی ضروری نہیں، تو کیا خمس کے سال گزرنے کے چند دن بعد تک زندگی کے اخراجات کے لیے اُس سال کی آمدنی استعمال کی جا سکتی ہے؟

جواب: جی ہاں، تقریباً ایک ہفتے تک کے اخراجات گزشتہ سال کے اخراجات (مؤنہ) شمار ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha