جمعہ 18 جولائی 2025 - 16:09
شرعی احکام | خمس کی تاریخ تبدیل کرنا اور اس کا شرعی جواز

حوزہ / حضرت آیت اللہ خامنہ‌ای نے خمس کی تاریخ تبدیل کرنے کے شرعی حکم سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خمس کے سال (یعنی حساب کتاب اور ادائیگی کی مخصوص تاریخ) کو تبدیل کرنے کا مسئلہ بہت سے مکلف افراد، خاص طور پر وہ لوگ جنہیں مخصوص تاریخ کے بعد آمدنی حاصل ہوتی ہے، کے لیے اہم سوال ہے۔

اس بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ خامنہ‌ای مدظلہ نے ایک شرعی استفتاء کا جواب دیا ہے، جو آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:

سوال: پچھلے سال میں نے یکم جنوری کو، "جس دن سے میرے خمس کا سال شروع ہوتا ہے " خمس کا حساب کیا اور ادا بھی کر دیا۔ لیکن پہلی آمدنی اس سال مجھے 30 جنوری کو ملی۔ کیا آئندہ سال کے لیے میں اپنے خمس کے سال کی تاریخ کو 30 جنوری تک مؤخر کر سکتا ہوں؟

جواب: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha