سوال: اگر مکلف اپنے خمس کو اس کی تاریخ تبدیل کرنے کی نیت سے کچھ مہینے پہلے ہی حساب لگا کر ادا کردے تو کیا اس کے خمس کی تاریخ تبدیل ہوجائے گی؟
جواب: اگر خمس کی تاریخ تبدیل کرنے کی نیت سے تاریخ سے پہلے خمس کو حساب لگا کر ادا کردیا ہے تو اس کے خمس کی تاریخ تبدیل ہوجائے گی اور خمس کا اگلا سال اسی تاریخ سے شروع ہوگا جس میں اس نے خمس کا حساب اور ادائیگی کی ہے۔