حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ دنوں میں دنیا غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کے مسلسل مصائب کی گواہ بنی ہے۔ خواتین، بچوں اور بے گناہ شہریوں کے بےرحمانہ قتلِ عام نے ہر آزاد ضمیر انسان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں بہت سے مومنین اور اہلِ درد یہ سوال کر رہے ہیں کہ: "ہم شرعی طور پر فلسطین کے مظلوم عوام کی کیا مدد کر سکتے ہیں؟"
اس حوالے سے ایک اہم سوال یہ ہے کہ:"کیا خمس، زکات اور کفارے جیسے شرعی واجبات کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے خرچ کیا جا سکتا ہے؟"
اس سوال کا جواب رہبرِ معظم انقلاب اسلامی نے عنایت فرمایا ہے، جو ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے:
سوال: کیا خمس، کفارہ (چاہے وہ عمداً ہو یا معذورانہ طور پر) اور زکات فطرہ جیسے شرعی وجوہات کو غزہ کے عوام کی مدد کے لیے دیا جا سکتا ہے؟
جواب: مظلوم غزہ کے عوام کی امداد کے لیے صدقاتِ مستحبہ اور دیگر اختیاری امدادی عطیات استعمال کریں۔









آپ کا تبصرہ