جمعہ 25 جولائی 2025 - 16:49
ایران میں اہل سنت امام جمعہ: بدقسمتی سے آج بھی بعض عربی اور مسلم حکومتیں قدس کے غاصبوں سے رابطے میں ہیں

حوزہ/ سنندج شہر ایران کے اہل سنت امام جمعہ مولوی رستمی نے کہا کہ آج انسانیت کو غزہ اور فلسطین میں صیہونیوں کی طرف سے جاری اس بڑی نسل کشی کے خلاف بیدار ہونا چاہیے اور اجازت نہیں دینی چاہیے کہ یہ بڑا اور تلخ تاریخی واقعہ وقوع پذیر ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنندج شہر ایران میں اہل سنت عالم دین مولوی رستمی نے نمازِ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آج بھی ایسے عربی اور اسلامی ممالک ہیں جو صیہونی حکومت کے غزہ کے عوام کے خلاف جرائم پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کا قدس کے غاصبوں سے تعلق بدستور قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج انسانیت کو غزہ اور فلسطین میں صیہونیوں کی طرف سے جاری اس بڑی نسل کشی کے خلاف بیدار ہونا چاہیے اور اجازت نہیں دینی چاہیے کہ یہ بڑا اور تلخ تاریخی واقعہ وقوع پذیر ہو۔

مجلسِ خبرگان رہبری میں کردستان کے عوامی نمائندے نے کہا کہ آج غزہ کے عوام اور غزہ کے بچے اس قدر شدید اقتصادی محاصرے میں ہیں کہ انہیں بنیادی ضروریات جیسے پانی اور روٹی تک میسر نہیں ہے، لہٰذا دنیا کو فلسطینی بچوں اور غزہ کی مدد کے لیے فوراً قدم اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے صیہونیوں کی جارحیت پر انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انسانی حقوق کے حامیوں کا ضمیر، صیہونیوں کی ان تمام وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف بیدار ہو گا اور غزہ کے عوام کی حمایت میں عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

امام جمعہ شہر سنندج نے کہا کہ بیشک اگر اسلامی دنیا واقعی وحدت اور عملی یکجہتی حاصل کر لیتی تو غزہ کے عوام کے خلاف یہ جرائم کبھی نہ ہوتے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha