حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس خبرگان رہبری کے رکن حجت الاسلام والمسلمین حسین ردائی نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اس فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مسلمانوں کے ہاتھوں صہیونی حکومت کے خاتمے کا یہ ہدف اس وقت تک باقی رہے گا جب تک غاصب اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور جتنا دشمن جمہوریہ اسلامی ایران کے خلاف پابندیوں اور دھمکیوں میں اضافہ کرتا ہے اتنا ہی ہمارا اس انسانی قدر پر اصرار بڑھتا ہے۔
انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی فلسطینی کاز کو اپنے تشخص کا حصہ سمجھتا ہے جیسے ایرانی دیندار عوام ہر حال میں اس تحریک کے حامی رہے ہیں۔ خاص طور پر پچھلے دو سالوں میں جب صہیونی حکومت نے غزہ میں کھلے عام نسل کشی کا آغاز کیا اور مقاومتی محاذ کے کمانڈرز شہید ہوئے، یہ حمایت اور بڑھ گئی ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین ردائی نے کہا: جمہوریہ اسلامی کا نظام دنیا کے مظلوموں کے حامی ہونے کے ناطے ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور یہ قدس شریف کی آزادی تک کھڑا رہے گا۔ مسلمانوں کی بہادری اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی بیداری سے یہ ہدف جلد پورا ہوگا ان شاء اللہ ۔
مجلس خبرگان رہبری کے اس رکن نے فلسطینی عوام کے روزانہ قتل عام اور اس دلخراش مسئلے پر عالمی استکباری محاذ کی مکمل بے توجہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: غزہ کے عوام کی حمایت سب کی ذمہ داری ہے اور ملکی حکام خصوصاً وزارت خارجہ کے ذمہ داران کی اس میدان میں ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے۔









آپ کا تبصرہ