اتوار 13 اپریل 2025 - 11:55
عالمی اداروں کی خاموشی اور بے بسی کے سائے میں غزہ کے اسپتالوں پر حملے جاری

حوزہ/ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے المعمدانی اسپتال پر حملہ امریکہ کی پشت پناہی، اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی اور بے بسی کے تحت انجام پایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے المعمدانی اسپتال پر حملہ امریکہ کی پشت پناہی، اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی اور بے بسی کے تحت انجام پایا ہے۔

حماس نے اس حملے کو ایک نئی جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی قابض فوج نے اپنی مسلسل درندگی اور وحشیانہ اقدامات کے تحت اس بار بھی بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کو پامال کیا ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ وہ المعمدانی اسپتال پر ہونے والے اس حملے کی مکمل ذمہ داری امریکہ پر عائد کرتی ہے، جو اسرائیلی جرائم کی کھلی حمایت کر رہا ہے۔

اسی طرح، فلسطینی مجاہدین تحریک نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن کا اسپتال کے ایک حصے کو نشانہ بنانا اسپتالوں کے خلاف ایک منظم اور دانستہ جرم ہے، جو بین الاقوامی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور امریکی پشت پناہی میں کیا جا رہا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا کہ دشمن کا ہدف صرف ایک اسپتال پر حملہ نہیں بلکہ غزہ میں زندگی کے تمام آثار کو مٹانا اور فلسطینی عوام کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے۔

ادھر غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں المعمدانی اسپتال کو نشانہ بنا کر ایک اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

حماس کے دفتر نے اسرائیل اور امریکہ کو اس قتل عام کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جرم کی شدید مذمت کریں اور فوری طور پر مؤثر اقدام اٹھائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha