بدھ 9 اپریل 2025 - 17:41
صہیونی مظالم کا حساب ضرور لیا جائے گا: حماس

حوزہ/ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری صہیونی فوج کی جارحیت بے حساب و کتاب نہیں رہے گی اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ جرائم فراموش نہیں ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری صہیونی فوج کی جارحیت بے حساب و کتاب نہیں رہے گی اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ جرائم فراموش نہیں ہوں گے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ "اسرائیلی دہشت گرد فوج نے الشجاعیہ کے گنجان آباد علاقے میں پناہ گزینوں اور عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے، جو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک بدنما داغ ہے۔"

حماس نے عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ محض رسمی مذمتوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں اور اسرائیل اور اس کے امریکی سرپرستوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ "یہ قابل قبول نہیں کہ فلسطینی عوام کو اس سرنوشت ساز معرکے میں بے سہارا چھوڑ دیا جائے۔ عرب اور اسلامی حکومتوں کو اسرائیل کے خلاف عملی دباؤ ڈالنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔"

حماس نے ان ممالک سے بھی مطالبہ کیا جو اب تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں کہ وہ "صہیونی سفارت خانے بند کریں اور ناجائز صہیونی ریاست سے ہر قسم کے روابط ختم کریں۔"

بیان کے آخر میں حماس نے عرب و اسلامی اقوام اور دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج جاری رکھیں اور ان مظاہروں کو مزید شدت دیں تاکہ اسرائیل کے اجتماعی قتل عام کو روکا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha