اتوار 6 اپریل 2025 - 09:19
غزہ میں مہاجر کیمپ پر حملے میں 4 شہید، 20 زخمی

حوزہ/ قابض صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ فضائی حملے جاری ہیں، جن میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ فضائی حملے جاری ہیں، جن میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق، ہفتے کی شام اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی اور جنوب مشرقی غزہ کو نشانہ بنایا، جبکہ رفح، خان یونس اور الزیتون سمیت کئی رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔

ذرائع کے مطابق، خان یونس کے مغربی علاقے میں مہاجرین کے کیمپ اور ایک رہائشی گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 4 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہو گئے۔

تاحال ان حملوں کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha