اتوار 6 اپریل 2025 - 08:49
فلسطین پر عالمی خاموشی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں: مصر کی وارننگ

حوزہ/ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے قاہرہ میں فلسطینی تنظیم فتح کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران عالمی برادری کی خاموشی کے خطرناک نتائج پر خبردار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے قاہرہ میں فلسطینی تنظیم فتح کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران عالمی برادری کی خاموشی کے خطرناک نتائج پر خبردار کیا۔

عبدالعاطی نے مصر کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی کو مغربی کنارے سے جدا کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات خود اسرائیل کی سلامتی اور خطے میں پائیدار امن کے امکانات پر منفی اثر ڈالیں گے۔

مصری وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے خلاف مصر کے سخت مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی فلسطینی عوام کے لیے مزید خطرات پیدا کرے گی۔

یہ بیانات ایسے وقت میں دیے گئے ہیں جب مصر واحد ملک ہے جس کی غزہ کے ساتھ زمینی سرحد ہے، لیکن صیہونی محاصرے اور شدید بھوک کے باوجود مصر نے رفح کراسنگ کے ذریعے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔

اسرائیل نے مصر کے ساتھ کیے گئے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رفح کراسنگ پر فوجی قبضہ جما لیا ہے، جبکہ معاہدے کے مطابق اس کا کنٹرول مصر کے پاس ہونا چاہیے تھا۔

اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے امدادی ادارے (اونروا) کے ترجمان کے مطابق غزہ کے 51 فیصد باشندے بچے ہیں، جو اسرائیلی بمباری کے سب سے بڑے شکار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Mustafa Ali PK 11:42 - 2025/04/06
    We are surprised by the silence of countries.
  • Mustafa Ali PK 11:42 - 2025/04/06
    We are surprised by the silence of countries.
  • Mustafa Ali PK 11:42 - 2025/04/06
    We are surprised by the silence of countries.
  • Mustafa Ali PK 11:42 - 2025/04/06
    We are surprised by the silence of countries.
  • Mustafa Ali PK 11:42 - 2025/04/06
    We are surprised by the silence of countries.