حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حجتالله سروری نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت، قتل عام اور نسل کشی صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، اور اسلامی دنیا کی خاموشی اس دردناک المیے کو مزید گہرا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج غزہ میں بھوک، بیماری اور قحط کی جو ہولناک صورت حال ہے، وہ تاریخ کی بدترین انسانی تباہیوں میں سے ہے۔ یونیسف کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد افراد بھوک کے شدید خطرے میں ہیں، جن میں ستر ہزار افراد موت کے دہانے پر ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسلامی حکومتیں اور مسلمان عوامی نمائندے اس وقت بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ بچے، عورتیں اور معصوم انسان صرف اس لیے شہید ہو رہے ہیں کہ وہ حق پر ہیں، مگر دنیا خاموش ہے۔
حجت الاسلام سروری نے کہا کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر خوراک کے مراکز کو نشانہ بناتی ہے، تاکہ بچے اور بیمار بھوک سے مر جائیں۔ اگر آج پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ یا حضرت عیسیٰ علی نبینا و آلہ وعلیہ السلام ہم سے پوچھیں کہ تم نے مظلوموں کے لیے کیا کیا؟ تو کیا جواب دیں گے؟
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید نے یہودیوں کی سنگدلی اور فساد انگیزی کو واضح کیا ہے اور مسلمانوں کو خبردار کیا ہے۔ آج امت مسلمہ پر فرض ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرے، ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔









آپ کا تبصرہ