بدھ 28 مئی 2025 - 12:55
صہیونی حکومت فوراً غزہ پر حملے بند کرے، جبری ہجرت ناقابل قبول ہے: اٹلی کے وزیر خارجہ کا مطالبہ

حوزہ/ اٹلی کے وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے غزہ پر صہیونی حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینیوں کی جبری ہجرت کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے غزہ پر صہیونی حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینیوں کی جبری ہجرت کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

اٹلی کے وزیر خارجہ "انٹونیو ٹاجانی" نے روم میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "غزہ میں جنگ ختم ہونی چاہیے۔" انہوں نے اسرائیل کے خلاف اپنے موقف میں بظاہر توازن پیدا کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے ۷ اکتوبر کے حملے کے ردعمل کو ابتدا میں "مشروع اور قانونی" قرار دیا، تاہم اب موجودہ صورتحال کو "ناقابل قبول" بتایا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اٹلی دیگر مغربی ممالک کے ساتھ مل کر ۷ اکتوبر کے بعد سے صہیونی حکومت کی نسل کشی پر مبنی کارروائیوں کی پشت پناہی کرتا رہا ہے، تاہم ٹاجانی کے حالیہ بیان کو مغربی دنیا میں غزہ کی صورتحال پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا ایک مظہر سمجھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "فلسطینیوں کو غزہ سے بےدخل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، نہ اب اور نہ آئندہ کبھی۔"

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حالیہ دنوں میں یورپی حکام کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا جا رہا ہے اور بعض مغربی شخصیات اسرائیل پر اسلحہ جاتی پابندی کی حمایت بھی کر چکی ہیں۔

اسی ضمن میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سعر نے آج متنبہ کیا ہے کہ اگر مغربی اتحادیوں کی جانب سے اسرائیل پر اسلحہ جاتی پابندیاں عائد ہوئیں تو یہ ریاست کی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha