حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے اس مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی شب جنوبی بیروت اورجنوبی لبنان کے علاقوں پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے نومبر 2024ء میں ہونے والی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں جس سے علاقائی استحکام متاثر ہو رہا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اس بیان میں اقوام متحدہ اور ثالث ممالک سے اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور قابض افواج کو جوابدہ بنانےکے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔









آپ کا تبصرہ