حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس اور حزب اللہ لبنان نے جمعرات کی شب ایک بیان میں صہیونی فوج کے یمن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یمن کی خودمختاری پر واضح جارحیت قرار دیا۔
حماس نے اپنے بیان میں عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ "اس غاصب حکومت کو قابو میں کریں اور خطے میں اس کی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔"
حماس نے مزید کہا: "ہم انصار اللہ کی جانب سے ظاہر کیے گئے مؤقف کو سراہتے ہیں کہ یمن پر جارحیت انہیں ہمارے (فلسطینی) عوام کی حمایت سے باز نہیں رکھے گی۔"
حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں صہیونی فوج کے یمن پر حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: "تحریک حزب اللہ، امریکہ اور برطانیہ کی شرکت سے کیے گئے اسرائیلی جارحیت کے اس وسیع حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس میں یمن کے شہری، اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کا تسلسل ہے، جو عرب اور اسلامی ممالک، بالخصوص فلسطین، لبنان اور شام کے عوام کے خلاف جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ انہوں نے یمن کے ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ حدیدہ، صلیف، اور راس کتیب کے ساحلی علاقوں میں فوجی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے اور حزیز اور راس کتیب کے بجلی گھروں پر بھی حملہ کیا ہے۔
انصار اللہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی حملے میں صنعا کے ہوائی اڈے پر کم از کم تین افراد شہید اور 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ