بدھ 28 مئی 2025 - 19:55
انصار اللہ یمن کی شہید سید حسن نصراللہ کی راہ پر گامزن رہنے پر تاکید

حوزہ/ انصار اللہ یمن نے جنوبی لبنان کی آزادی اور مقاومت کے دن کی مناسبت سے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل، لبنان کی اسلامی مقاومت اور ملت لبنان کو مبارکباد پیش کی اور اسلام و انسانیت کے شہید سید حسن نصراللہ کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر نے جنوبی لبنان کی آزادی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا: 25 مئی 2000ء کو صہیونیوں کی ذلت آمیز شکست اور ان کے جنوبی لبنان سے اخراج کا منظر دیکھا گیا۔ 25 مئی 2000ء کو اسلامی مقاومت کی فتح عربی و اسلامی دنیا کے صہیونی دشمن سے مقابلے کے تناظر میں ایک اہم تزویراتی تبدیلی تھی۔

اس بیانیہ میں آیا ہے کہ "حزب اللہ کے مجاہدین کی فتح نے عرب و اسلامی امت کو دوبارہ خود اعتمادی عطا کی اور ان کی اپنی توانائیوں پر یقین کو دوچندان کر دیا۔ اسی طرح 2006ء میں حزب اللہ کی دشمن پر فتح نے صہیونی قابض حکومت سے مقابلے کے لیے نئی معادلات اور اصولوں کی بنیاد رکھی"۔

انصار اللہ یمن کی شہید سید حسن نصراللہ کی راہ پر گامزن رہنے پر تاکید

انصار اللہ یمن نے اعلان کیا کہ: ہم ایک بار پھر حزب اللہ اور مقاومت کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہیں اور شہداء، بالخصوص اسلام و انسانیت کے شہید سید حسن نصراللہ رضوان اللہ علیہ کے راستے کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ ہم لبنان اور اسلامی مزاحمت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور لبنان کی سرزمین و خودمختاری پر صہیونیوں کے مسلسل حملوں اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha