حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا ہے کہ "صہیونیوں اور امریکہ کا دوحہ میں حماس کے مرکز پر یہ وحشیانہ اور خیانت آمیز حملہ، جو اس وقت ہوا جب وہاں امریکہ کے پیش کردہ منصوبے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہو رہا تھا اور جس میں حماس کو فریب دے کر لایا گیا تھا، واضح کرتا ہے کہ اس غاصب حکومت کے ساتھ سوائے طاقت اور مقاومت کے کسی اور روش یا منطق کے ذریعے نمٹا نہیں جا سکتا۔"
تحریک نجباء نے اپنے بیان میں مزید کہا: "تحریک نجباء ایک بار پھر اپنے ہم خونی اور ہم نصیب حماس کے بھائیوں کے مؤقف اور حمایت پر تاکید کرتی ہے۔
اس بیانیہ میں اس صیہونی اقدام کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیاہےکہ "تحریک نجباء اس بزدلانہ اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے۔ افسوس کہ حماس کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کو ایسے مقام پر نشانہ بنایا گیا جہاں وہ قطر کے ساتھ توافق اور سابقہ ہماہنگی کے تحت موجود تھے اور اس بارے میں پہلے سے ٹرمپ کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔"
تحریک نجباء نے عرب رہنماؤں سے مخاطب ہو کر کہا: "ہم امریکہ و اسرائیل کے ساتھ مختلف سازشیں کرنے والے عرب حکمرانوں کو متوجہ اور خبردار کرتے ہیں کہ اس خیانت آمیز اقدام کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھیں، آپ بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں اور حتیٰ صیہونی حکومت کے ساتھ شرمناک تعلقات اور روابط سے بھی آپ کا کوئی بہتر انجام نہیں ہو گا!"
تحریک نجباء نے آخر میں اس بیانیہ میں کہا: "اگر آپ واقعی عرب ہیں تو اپنی نسل و نسب کی طرف واپس آئیں اور فلسطین مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔









آپ کا تبصرہ