منگل 20 جنوری 2026 - 22:38
تحریکِ نجباء عراق: رہبرِ انقلاب کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی جنگ شمار کیا جائے گا

حوزہ/تحریکِ نجباء عراق کی سیاسی کونسل کے رکن شیخ فراس الیاسر نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے کو ایک عظیم جنگ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عراقی عوام ضرورت پڑنے پر ایرانی قوم کے شانہ بشانہ واشنگٹن سے جنگ کے لیے آمادہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ نجباء عراق کی سیاسی کونسل کے رکن شیخ فراس الیاسر نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے خلاف ٹرمپ کی دھمکی آمیز لفاظی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی ایک عظیم جنگ ہے اور عراقی عوام ضرورت پڑنے پر ایرانی قوم کے شانہ بشانہ متحدہ امریکہ سے جنگ کے لیے آمادہ ہیں۔

تحریکِ نجباء عراق کی سیاسی کونسل کے رکن نے ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کو لفاظی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مکتبِ تشیع کسی بھی ظلم اور جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت آیت الله خامنہ ای، دنیا میں تشیع کے عظیم الشان مراجع میں سے ہیں؛ لہٰذا ان کے خلاف جارحیت کی فکر ہی خطے اور دنیا کے معاملات کو درہم برہم کر سکتی ہے۔

تحریکِ نجباء کی سیاسی کونسل کے رکن نے ٹرمپ کے رہبرِ معظم کے متعلق غصّے کو واشنگٹن کی کئی دہائیوں پر مشتمل ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا اور حالیہ فسادات کو بارہ روزہ جنگ کی طرح شکست خوردہ بتایا۔

فراس الیاسر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراقی شیعہ کسی بھی صورت میں ایران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کہا کہ تحریکِ نجباء، عراق میں امریکہ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha