جمعہ 4 جولائی 2025 - 12:47
آیت‌ اللہ خامنہ ای ہمارے دینی رہنما، مرجع تقلید اور سیاسی قائد ہیں / استکبار جان لے کہ ہم پاکستان میں خاموش نہیں بیٹھیں گے

حوزہ/ وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینیٹ پاکستان کے سینیٹر رکن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: احمق ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ہمارے رہبر اور مرجع تقلید کو قتل کرے گا؛ تو میں اگر بطور مثال کہوں تو یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی آ کر کہے کہ "میں پوپ کو قتل کرنا چاہتا ہوں"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینیٹ پاکستان کے سینیٹر رکن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: احمق ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ہمارے رہبر اور مرجع تقلید کو قتل کرے گا؛ تو میں اگر بطور مثال کہوں تو یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی آ کر کہے کہ "میں پوپ کو قتل کرنا چاہتا ہوں"۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای ہمارے دینی رہنما، مرجع تقلید اور سیاسی قائد بھی ہیں کیونکہ ہمارے نزدیک دین اور سیاست جدا نہیں ہیں۔

سینیٹ پاکستان کے سینیٹر رکن نے مزید کہا: ٹرمپ اور نیتن یاہو جان لیں کہ اگر ہمارے رہبر پر حملہ کیا گیا تو یہ صرف ان پر یا ایران پر حملہ نہیں ہوگا بلکہ اس کا جواب پوری دنیا کے مسلمان دیں گے۔

انہوں نے کہا: ہم پاکستان میں بھی جواب دیں گے اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو پاکستان میں کوئی امریکی باقی نہیں رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha