حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جماعت "مجلس وحدت مسلمین" کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد امیدوار، پاکستان کی سینیٹ میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس قانون ساز ادارے میں حزب اختلاف کی قیادت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

راجہ ناصر عباس پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان" کے قائدین میں سے بھی ہیں، جنہیں 32 میں سے 22 ووٹ حاصل کر کے ملک کی سینیٹ میں نئے قائد حزب اختلاف منتخب کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس انتخاب کے اعلان کے بعد، حزب اختلاف کے سینیٹرز نے "زندہ باد عمران خان" کے نعرے لگا کر انہیں اس عہدے پر مبارکباد بھی دی۔









آپ کا تبصرہ