۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

حوزہ/ ملاقات میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے سے متعلق اموار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کی داخلی وحدت اور سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں مجلس وحدت کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی اور اسد نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے سے متعلق اموار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کی داخلی وحدت اور سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام اور اتحاد و وحدت کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس اور مجلس وحدت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملکی اتحاد و یکجہتی اور وحدت کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس کی سفارشات پر غور کریں گے۔

اس موقع پر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین، ایران، ترکی اور روس کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے، دشمن پاکستان پر گھات لگائے بیٹھا ہے، اس وقت ملک کو قومی وحدت و اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .