۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس کی پاکستان میں تعینات عراقی سفیر سے ملاقات

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر سے ملاقات کے دوران ویزہ کے اجراء میں درپیش مشکلات سمیت مختلف امور پر بار چیت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ سے ملاقات کی۔ جس میں زائرین کو ویزہ کے اجراء میں درپیش مشکلات، غیر ضروری تاخیر اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سفیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ویزوں کے بلا تاخیر اجراء کو یقینی بناتے ہوئے حائل مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کی معزز سفیر سے ملاقات کے دوران عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .