۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات

حوزه/ حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصرعباس کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،وفد میں مرکزی ڈپٹی  سیکریٹری  جنرل سید ناصر شیراز ی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریارزیدی شامل تھے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کی ملکی سیاست میں مختلف ایشوز پر اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کی ہے ،تفتان باڈر پر زائرین کے مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔

اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے تفتان بارڈ پر ایف آئی اے کی نئی عمارت اور زائرین کے مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ حکومتی اقدامات اور سہولیات کی فراہمی پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کرپٹ عناصر کے خلاف موقف عوام کی آواز ہے ۔کرپٹ عناصر اور کرپشن کا صدباب کئے بغیر ملکی  ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے محروم عوام کی نگاہیں بھی آپ کی جانب مرکوز ہیں ، ستر سال سے آئینی شناخت کے حصول کے خواہش مند گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق صوبائی سیٹ اپ فراہم کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .