۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے اسلام آباد میں قائدین تحریک تحفظ پاکستان کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کی تمام مشکلات کی جڑ آئین سے بغاوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر اور مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا کا مستقبل ایشیاء کا ہے، لیکن اس اہم موڑ پر پاکستان کا کوئی کردار دکھائی نہیں دے رہا، پاکستان بے وقعت دکھائی دے رہا ہے، پاکستان کا آئین بے حیثیت ہو چکا ہے، قانون اپنا تقدس کھو چکا ہے، قانون اور آئین کو پست سمجھا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام مشکلات کی جڑ آئین سے بغاوت ہے، عوامی رائے کو پورے منظر نامے سے بے دخل کردیا گیا ہے، آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، عوامی رائے کو پس پشت ڈال کر کیسے آگے جایا جاسکتا ہے، اگر آئین و قانون پر عمل ہوتا تو بشری بی بی پر جعلی اور قرآن و سنت کے متصادم کیس بنا کر سزا نہ سنائی جاتی، طاقت کا نشہ ختم ہونا چاہیے، تمام برائیوں کی جڑ یہ نشہ ہے، تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں، ہم پاکستان کے تمام طبقات کسانوں، مزدوروں، وکلاء، تاجروں، اساتذہ اور طلبہ سبھی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .