۷ مهر ۱۴۰۳ |۲۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 28, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا: وطن عزیز میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، اقتصادی بدحالی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔ دہشت گردی کے عفریت نے گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس کا ازالہ کسی بھی طور ممکن نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستانی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شہباز شریف کی انتہائی حساس معاملات میں غیر سنجیدگی اس امر کی دلیل ہے کہ وزارت عظمی کے منصب پر ایک نااہل شخص براجمان ہے جسے اہم قومی امور پر آئیں بائیں شائیں کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا۔

انہوں نے کہا: شہباز شریف نے اپیکس کمیٹی سے بے بنیاد اور خود ساختہ گفتگو کر کے عوام میں اپنی شخصیت کو مزید داغ دار کیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: آگ و بارود کا کھیل کھیلنے والے شدت پسندوں اور دہشت گردی کے بجائے، عدالتوں میں اس وقت سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس نام نہاد جمہوریت نے بدترین آمریت کو بھی شرما دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .