۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس کی کربلا معلی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت

حوزہ / کربلائے معلی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں مدعو کرنے پر منتظمین کا شکر گزار ہوں۔کانفرنس میں دنیا بھر کے علماء و دانشوروں سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیت ع عراق (The Ahl al-Bayt World Assembly) کی جانب سے کربلائے معلی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں مدعو کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا: کانفرنس کا ایک حسن یہ بھی تھا کہ یہاں دنیا بھر کے علماء و دانشوروں سے ملاقات کا بھی شرف حاصل ہوا۔

علامہ راجہ ناصر عباس کی کربلائے معلی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت /  منتظمین کو خراجِ تحسین

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا: اس کانفرنس میں عالمی اہل بیت ع اسمبلی کے سربراہ آیت اللّٰہ رضا رمضانی، اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ آیت اللّٰہ شیخ ابراھیم زکزاکی ، علامہ سیّد علی رضا رضوی آف لندن، معروف سکھ اینکر پرسن و صحافی سردار ہرمیت سنگھ سمیت مختلف ممالک کے علماء و دانشور شامل تھے۔

انہوں نے آخر میں کہا: کانفرنس کے اختتام پر امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس پر لہرانے والے علم مبارک کی زیارت کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

علامہ راجہ ناصر عباس کی کربلائے معلی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت /  منتظمین کو خراجِ تحسین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .