حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیت ع عراق (The Ahl al-Bayt World Assembly) کی جانب سے کربلائے معلی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں مدعو کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا: کانفرنس کا ایک حسن یہ بھی تھا کہ یہاں دنیا بھر کے علماء و دانشوروں سے ملاقات کا بھی شرف حاصل ہوا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا: اس کانفرنس میں عالمی اہل بیت ع اسمبلی کے سربراہ آیت اللّٰہ رضا رمضانی، اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ آیت اللّٰہ شیخ ابراھیم زکزاکی ، علامہ سیّد علی رضا رضوی آف لندن، معروف سکھ اینکر پرسن و صحافی سردار ہرمیت سنگھ سمیت مختلف ممالک کے علماء و دانشور شامل تھے۔
انہوں نے آخر میں کہا: کانفرنس کے اختتام پر امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس پر لہرانے والے علم مبارک کی زیارت کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔