۳۱ شهریور ۱۴۰۳ |۱۷ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 18 ذی الحجہ عید غدیر عید اکبر کے پر مسرت موقع پر تمام عاشقانِ نبوت و امامت کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غدیر خلقت کا ماحصل، تمام ادیان الٰہی کا نچوڑ اور مکتب وحی کا خلاصہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 18 ذی الحجہ عید غدیر عید اکبر کے پر مسرت موقع پر تمام عاشقانِ نبوت و امامت کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غدیر خلقت کا ماحصل، تمام ادیان الٰہی کا نچوڑ اور مکتب وحی کا خلاصہ ہے۔ نظام ولایت، امت کی نجات کا ذریعہ اور نظام ولایت فقیہ، نظام ولایت علی کا ہی تسلسل ہے۔ غدیر خم میں جس ولایت کا اعلان ہوا، اس ولایت کا مطلب ہے کہ دین و سیاست اور معاشرت جدا نہیں، بلکہ ہمارے دینی، سیاسی، سماجی پیشوا و رہنما امام علی علیہ السلام ہیں۔ غدیر وہ پاکیزہ پانی ہے جس سے گلستان توحید کے تمام غنچے سیراب ہو کر شادمانی سے کھل اٹھتے ہیں۔ غدیر وہ مقدس، پاک و پاکیزہ نام ہے جو ہمارے عقیدے کا عنوان اور ہمارے دین کی بنیاد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .