۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
کتاب الغدیر

حوزہ/ آستان قدس رضوی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے عید غدیر خم کے موقع پر خراسان کے سفر کے دوران حضرت رضا (ع) کے قیمتی بیانات پر مشتمل کتاب " غدیر، علی بن موسی الرضا (ع) کے بیان میں " زیر طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے عید غدیر خم کے موقع پر خراسان کے سفر کے دوران حضرت رضا (ع) کے قیمتی بیانات پر مشتمل کتاب " غدیر، علی بن موسی الرضا (ع) کے بیان میں " زیر طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگئی ہے۔

اس کتاب میں متعدد موضوعات کو بیان کیا گیا ہے، جیسے غدیر کے دن حضرت علی (ع) کا خطبہ جو کہ حضرت رضا (ع) نے مروی ہے، خدا کی وحدانیت اور محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی نبوت کی گواہی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد عالم انسانیت کے رہنما، جمعہ اور غدیر مومنین کے لیے دو عظیم عیدیں ، غدیر کی تفسیر، علی علیہ السلام اور افراط و تفریط کا مقابلہ، اور غدیر کا پیغام حضرت علی (ع) کے محبوں کے لیے ہے۔

مصنف نے اس کتاب کے مقدمہ میں کچھ یوں لکھا ہے:غدیر خم کو عالم اسلام کے اہم ترین واقعات میں سے جانا جاتا ہے جسے پوری تاریخ میں مؤرخین اور مفسرین نے مختلف طریقوں سے بیان کیا ہے،کہیں اس واقعہ کو لوگ فراموش فراموش نہ کر دیں لہذا اہل بیت اطہار علیہم السلام نے اس کی حفاظت میں اپنی تمام تر کوششیں کیں، یہی وجہ ہے کہ غدیر کو زندہ رکھنے کے لئے روایات میں بہت تاکید اور حکم دیا گیا ہے ۔

اس کتاب کو احمد آقائی نے تصنیف کیا ہے جسے آستان قدس رضوی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 ہزار نسخوں میں شائع کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .