۲۴ تیر ۱۴۰۳ |۷ محرم ۱۴۴۶ | Jul 14, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حج کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ایام الحج دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حج کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ایام الحج دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں۔ حج عالم اسلام کا بھرپور اجتماع, شاندار مسلم امہ کی موجودگی کی حقیقت کا ترجمان ہے، دنیا بھر کے مسلمان رنگ و نسل،ملک و مسلک، طبقاتی و لسانی تفریق سے بالاتر ہو کر لبيك اللهم لبيك کی صدا بلند کر رہے ہیں، عالمی طاغوتی و استعماری طاقتوں کے خلاف اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ متحد ہونے کی ضرورت ہے، حج محض عبادت نہیں، بلکہ دشمنان اسلام کو اپنی بھرپور افرادی قوت اور عزم و حوصلہ دکھانے کا دن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کی حمایت کے لیے ہمیں بطور مسلمان یکجا ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم ممالک کے عوام اپنے داخلی معاملات میں یہود ونصاریٰ کی مداخلت کے خلاف آواز بلند کریں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مسلمان ایک ایسی قوم کا نام ہے جو باوقار طرز زندگی اور اعلی فکر رکھتی ہے، ہمیں اپنے عمل و کردار سے ظاہر کرنا ہو گا کہ ہم ختمی مرتبت سردار الانبیاء حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے حقیقی پیروکار ہیں، ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہو گا کہ ہم مظلومین کے حامی اور ظالموں کے مخالف ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو حج 1445هـ‍ کی بابرکت ساعتیں مبارک ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .