۲۴ تیر ۱۴۰۳ |۷ محرم ۱۴۴۶ | Jul 14, 2024
خبرنگار

حوزہ/ غزہ میں فلسطین کے سرکاری انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک 151 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ پر سات اکتوبر 2023 سے جاری وحشیانہ صیہونی حملوں میں 151 صحافی شہید ہوچکے ہیں

غزہ میں فلسطین کے سرکاری انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے حملے میں ایک اور صحافی شہید ہوگیا۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر تازہ صیہونی حملے میں فلسطینی صحافی محمود قاسم شہید ہوگیا۔

فلسطین کے سرکاری انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ اس فلسطینی صحافی کی شہادت کے بعد غزہ پر آٹھ ماہ سے زائد عرصے جاری وحشیانہ صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 151 ہوگئی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .