۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
غزہ

حوزہ/ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح غزہ کی پٹی کے مرکز النصیرات کیمپ پر صیہونی حکومت کے بھیانک حملوں کی اطلاع دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح غزہ کی پٹی کے مرکز النصیرات کیمپ پر صیہونی حکومت کے بھیانک حملوں کی اطلاع دی۔

الجزیرہ چینل نے اطلاع دی ہے کہ النصیرات کیمپ میں ایک مکان پر قابض فوج کے فضائی حملے میں کم از کم 8 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

جنوبی غزہ میں الجزیرہ کے رپورٹر نے بھی بتایا کہ صہیونی افواج نے شہر رفح کے مغرب میں واقع تل السلطان نامی محلے میں متعدد عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس سے قبل غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے عوام کے خلاف 2 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 10 شہید اور 73 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 37,347 اور زخمیوں کی تعداد 85,372 ہو چکی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .