۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
1

حوزہ/ اسرائیلی میڈیا نے غزہ سے واپسی کے بعد اس حکومت کے ایک اور فوجی کی خودکشی کی خبر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ دس دنوں سے بھی کم عرصے میں صیہونی حکومت کے ایک دوسرے فوجی نے غزہ جنگ سے واپسی کے بعد خودکشی کر لی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صہیونی بستی "اور یہودا" کے اس فوجی نے چھٹی لے لی تھی، لیکن غزہ سے واپسی کے ابھی صرف 24 گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ اس نے خودکشی کر لی۔

گزشتہ ہفتے سنیچر کی شام قابض صہیونی فوج کے ایک فوجی "ایلیران میزراحی" نے غزہ جنگ سے واپسی کے چند روز بعد ہی بحیرہ مردار کے ساحل پر واقع "عین جدی" کے علاقے میں ایک پارک میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

وہ غزہ میں 271ویں انفنٹری یونٹ کے رکن تھے اور غزہ میں قیام کے دوران انہوں نے کئی بار اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پیجز پر شائع کی تھیں۔

جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں اور ان کی خودکشیوں سے متعلق خبروں کی اشاعت پر صیہونی حکومت کے محکمہ سنسرشپ کی کڑی نگرانی کے باوجود، اخبار ھارتز نے گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں رپورٹ کیا تھا کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک فوجیوں میں خودکشی کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی 10 کیسز پہنچ چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .